بیجنگ(شِنہوا) چین میں بنیادی طبی انشورنس فنڈز بشمول زچگی انشورنس کے مجموعی اخراجات جنوری سے مارچ تک 557ارب 74کروڑ یوآن(تقریباً 80 ارب 65 کروڑ ڈالر) رہے جو گزشہ سال کے مقابلے میں21.7 فیصد زیادہ ہیں۔
نیشنل ہیلتھ کیئرسیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق زچگی انشورنس فنڈ کے اخراجات 24ارب76کروڑ یوآن سے زائد رہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈ کی آمدنی910ارب 5کروڑ یوآن رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ ہے۔تین ماہ کے دوران بیلنس فنڈزکے مستحکم آپریشن کو ظاہر کرتا ہے۔