• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بنیادی طبی انشورنس کی کوریج مستحکم سطح پر برقرارتازترین

March 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں بنیادی طبی انشورنس 95 فیصد سے زیادہ آبادی کی سطح پرمستحکم ہے  اورطبی انشورنس کے نظام میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کیئر سیکورٹی کے ادارے کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمارکے مطابق 2003 سے 2023 تک، دیہی اورنان ورکنگ  شہری رہائشیوں کے لیے بنیادی طبی انشورنس میں حکومتی حصے میں ذاتی حصے سے زیادہ تیزرفتاراضافہ ہوا جس سےکم آمدنی والے گھرانوں اورضرورت مند افراد کو مزید مدد فراہم ہوئی۔ خصوصاً اگر ایک عام رہائشی 2003 سے 2023 تک مسلسل انشورنس کرارہا ہے، تو اسکی  انفرادی شراکت2ہزار640یوآن (تقریباً 371.9 ڈالر) بنتی ہے  جو کل پریمیم کا تقریباً 30 فیصد ہے۔ 

2003 سے 2023 تک کے دوران، میڈیکل انشورنس کیٹلاگ میں کل 744 ادویات شامل کی گئی ہیں، اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے دو سال کے اندر 80 فیصد سے زیادہ جدید ادویات کوکیٹلاگ میں شامل کیا جا سکتاہے۔

اس وقت  دیہی اور نان ورکنگ  شہری رہائشیوں کے لیے بنیادی طبی بیمہ کے تحت داخل مریضوں کے علاج معالجے کے بل کی ادائیگی کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے۔