• Redford, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بزرگوں کی دیکھ بھال بڑھانے کے لیے "انٹرنیٹ پلس" کے فروغ پر زورتازترین

July 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت شہری امور نے معمر افراد کی دیکھ بھال کی خدمات بہتر بنانے کے لئے "انٹرنیٹ پلس" نگراں طریقہ کار تیار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نئی ٹیکنالوجیز کے اطلاق کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

وزارت نے ایک اجلاس میں کہا کہ عمررسیدہ افراد کی دیکھ بھال صنعت میں تیزرفتار ترقی کے ساتھ نئے چیلنجز بھی سامنے آرہے ہیں جس سے ان کی دیکھ بھال کی نگرانی کو نئی سطح پر لے جانے کے لئے مزید کوششیں درکار ہیں۔

بزرگوں کی دیکھ بھال فنڈز، آپریشنز اور ہنگامی ردعمل جیسے اہم شعبوں میں خطرات کی روک تھام اور خاتمہ ضروری ہے جس میں عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال خدمات مزید معیاری بنانے اسے معمول پر لانے اور پیشہ ورانہ بنانے کے لئے ڈاکٹروں کو بہتر اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعلیم شامل ہے۔

وزارت نے بزرگوں کی دیکھ بھال کے قانون پرعمل درآمد بہتر بنانے کی کوششوں کے لئے نظام خاص طورپر اہم شعبوں وابھرتی کاروباری فورمز میں خامیاں بتدریج دور کرنے پر زوردیا۔

چین میں 2023 کے اختتام تک 65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 21 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہوچکی تھی۔