بیجنگ(شِنہوا)چین میں اختتام پذیرتین روزہ چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات کے دوران بین علاقائی سفری دوروں میں نمایاں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران تقریباً 75کروڑ28لاکھ 40ہزار بین علاقائی سفری دورے کیے گئے۔
تعطیلات کے دوران یومیہ اوسطاً 25کروڑ9لاکھ 50ہزارسفری دوروں کی توقع جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56.1 فیصد جبکہ 2019 کے مقابلے میں 20.9 فیصد زائد ہیں۔
ان تعطیلات کے دوران زمینی سفر میں مسافروں کی آمدورفت 69کروڑ51لاکھ90ہزار تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو اوسطاً 23کروڑ 17لاکھ 30ہزار یومیہ سفری دورے بنتے ہیں جس سے گزشتہ سال کی نسبت 55.1 فیصد اضافہ ظاہرہوتا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ریلوے کےذریعے سفری دوروں سے کا تخمینہ 4کروڑ97لاکھ40ہزارلگایاگیا ہے جس میں یومیہ اوسط سفر گزشتہ سال کے مقابلے میں 75.3 فیصد اضافہ کے ساتھ1کروڑ65لاکھ 80ہزارسے زائد ریکارڈکیا گیاہے۔
وزارت کی جانب سے مزید پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس مدت کے دوران آبی گزرگاہوں کے ذریعے 28لاکھ سفری دوروں جبکہ 51لاکھ فضائی سفری دوروں کی توقع ہے۔