بیجنگ(شِنہوا)چین میں انٹرنیٹ کے نگران ادارے نے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق مسودہ قوانین جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر عوام کی رائے حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔
سائبراسپیس کے انتظامی ادارے کی جانب سے منگل کو مسودہ قوانین پر مشتمل دستاویز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی مخصوص مقاصد اور مکمل ضرورت کے تحت استعمال کی جانی چاہئے جس کے لئےسخت حفاظتی معیارات ضروری ہیں۔
عوامی مقامات پر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سےمسودہ قوانین میں واضح اور نمایاں اشارے کی اہمیت بیان کی گئی ہے، مزید برآں، اس میں جمع کردہ ذاتی معلومات کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے چہرے کی شناخت کرنے والے آلات کے استعمال اور کام کرنے والی تنظیموں اور اداروں کی ذمہ داری پر زور دیا گیا ہے۔