بیجنگ (شِنہوا) چین نے عالمی سطح پرکوویڈ-19 کی جے این ۔ ون قسم کی وجہ سے پھیلنے والےوبا کے نئے کیسز سے بچاو کے لیے فعال اقدامات شروع کردئے ہیں۔
بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی ادارے کے عہدیدارلی زینگ ماو نے جمعرات کو بتایا کہ چین انفیکشن کے پھیلاؤ اور وائرس کی تبدیلی کے رجحان کا تعین کرنے کے لیے کوویڈ انفیکشن کی معمول کے مطابق نگرانی کر رہا ہے۔ لی نے بتایا کہ ملک میں کوویڈ انفیکشن اس وقت کم سطح پر ہے اور یہ کہ جے این ۔ ون قسم سے متعلق انفیکشنز کی تعداد نسبتاً کم ہے۔