• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں دنیا کی سب سے بڑی صاف توانائی راہداری سے2023 میں بجلی پیداوار میں اضافہتازترین

February 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دریائے یانگسی پر 6 بڑے پن بجلی گھروں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی صاف توانائی راہداری نے 2023 میں زائد بجلی پیدا کی۔

ان اسٹیشنوں کے آپریٹر چائنہ یانگسی پاور کمپنی لمیٹڈ (سی وائی پی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق راہداری نے گزشتہ برس 276 ارب کلوواٹ آورز سے زائد بجلی پیدا کی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.34 فیصد زیادہ ہے۔

یہ  تقریباً 8 کروڑ 30 لاکھ ٹن معیاری کوئلے کی کھپت میں کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے 20 کروڑ ٹن اخراج میں کمی کے مساوی ہے۔

دسمبر 2022 میں چین کے جنوب مغربی دریائے یانگسی کے بالائی حصے میں بائی ہی تان بجلی گھر کے فعال ہونے سے یہ راہداری مکمل ہوئی تھی۔ راہداری کے ساتھ دیگر پانچ اسٹیشن وو دونگ دی ، شی لودو ، شیانگ جیا با ،تھری گورجز اور جی ژوبا ہیں۔

چائنہ یانگسی پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 6 پن بجلی گھروسائل سے مالا مال مغرب سے مشرق میں توانائی کی کھپت والے علاقوں میں بجلی منتقل کرتے ہیں۔ ان بجلی گھروں کی مجموعی نصب شدہ گنجائش تقریباً 7 کروڑ 17 لاکھ کلوواٹ ہے۔