جیوچھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی جیوچھوان سٹیلائٹ لانچ مرکز میں دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ کا 10 کلومیٹر عمودی اڑان ابھرنے اور اترنے کی کامیاب آزمائش کی۔
یہ دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ کی چین میں سب سے طویل عمودی اڑان بھرنے اور اترنے کی آزمائش تھی۔ 10 کلومیٹر واپسی کی اس پرواز میں مقامی طور پر تیار کردہ مائع آکسیجن ۔ میتھین ایندھن کا پہلی بار استعمال کیا گیا۔
شنگھائی اکیڈمی آف اسپیس فلائٹ ٹیکنالوجی کے تیار کردہ اس کا راکٹ کا قطر 3.8 میٹر ہے جو 70 ٹن وزنی 3 مائع آکسیجن ۔ میتھین ایندھن استعمال کرنے والے انجنوں سے چلتا ہے اور یہ مکمل لینڈنگ بفر سسٹم سے لیس ہے۔
راکٹ نے اڑآن ، پرواز اور مختلف رفتار سے اترنے کے لئے ایک مقررہ مقام پر عمودی کامیاب لینڈنگ کی۔ اس تجربے سے راکٹ کے عمودی اڑان بھرنے اور اترنے کی صلاحیت ، بھاری وزن کے ساتھ اترنے کی بفر ٹیکنالوجی، اعلیٰ اور مضبوط مختلف رفتار سے دوبارہ قابل استعمال ایندھن ٹیکنالوجی، اور اعلیٰ درستگی کے ساتھ لینڈنگ نیویگیشن اور کنٹرول ٹیکنالوجی کی کامیاب آمائش ہوئی۔
اس تجربے سے 4 میٹر کلاس کے دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ کی پہلی پرواز کو تکنیکی بنیاد فراہم کردی ہے جس کی روانگی 2025 میں شیڈول ہے۔
عمودی اڑان بھرنے اور اترنے کی صلاحیت راکٹ کی اصل شکل صورت میں ایک بہتری ہے۔ اس کا مقصد راکٹ کے پہلے مرحلے کو دوبارہ قابل استعمال بنانا ہے۔ اس اختراع سے لانچ وہیکلز کی کارکردگی بڑھے گی اور خلائی پرواز کے اخراجات میں کمی آئے گی۔