چھینگڈو (شِنہوا) چین میں گیس کی پیداوار کے ایک بڑے جنوب مغربی علاقے سیچھوان بیسن میں زمین میں ایک انتہائی گہرے سپر ڈیپ بورہول کی کھدائی شروع کردی گئی ہے۔ 10ہزارمیٹر سے زیادہ گہرا یہ دوسرا بورہول ہے جسے چین میں ڈرل کیا جا رہا ہے اس سے پہلے مئی کے آخر میں شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں تارم طاس میں پہلی ڈرلنگ شروع کی گئی تھی۔ 10ہزار 520 میٹر کی ڈیزائن کردہ گہرائی کے ساتھ، بورہول سیچھوان بیسن کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ ڈرلنگ کا کام پیٹرو چائنہ ساؤتھ ویسٹ آئل اینڈ گیس فیلڈ کمپنی کررہی ہے۔ توقع ہے کہ ڈرلنگ کی کامیابی کے بعد ایک نیا سپر ڈیپ قدرتی گیس کا ذخیرہ دریافت ہو جائے گا۔