• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں دریا کا بند ٹوٹنے کے بعد ماہرین کی ٹیم روانہتازترین

August 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے شمالی اندرون منگولیا خود مختار علاقے میں ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے جہاں حالیہ موسلا دھار بارش سے ایک دریا کا بند ٹوٹ گیا۔

چھی فینگ شہر کے قصبے تائی پھنگ دی میں دریائے لاؤ ہا میں کے مقام پر 10 میٹر چوڑا شگاف پڑا ہے۔

وزارت ہنگامی انتظامات نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آفات ردعمل مرکز سے 100 امدادی کارکن اور 35 امدادی آلات بھیجے ہیں جبکہ 460 امدادی کارکنوں، 56 امدادی آلات اور 4 ہیلی کاپٹرز کو تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

وزارت نے شگاف بڑھنے سے روکنے ، بند مضبوط بنانے ، مقامی رہائشیوں کو منتقل کرنے اور علاقے میں معمول کا نظم و نسق جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔