چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں تاوچھو کے مقام سے دریافت ہونے والے کانسی کے برتن دیکھے جاسکتے ہیں۔(شنہوا)
شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں دریافت ہونے والے ایک قدیم مقام کی شناخت ایک بڑے شہر کے طورپرکی گئی ہے جومغربی ژاو عہدکےآخری دور(1046-771 قبل مسیح) سےابتدائی بہار اورخزاں کے عہد(770-476 قبل مسیح) میں ایک جاگیر کی حیثیت رکھتا تھا۔
آثار قدیمہ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ہان چھینگ شہر کے ژیانگ ٹاؤن میں واقع تاوچھو کا مقام 1980 کی دہائی میں دریافت ہوا تھا۔ مئی 2020 میں، ماہرین آثار قدیمہ نے اس جگہ پر کھدائی کآ آغاز کیا تھا۔ کھدائی اوردریافت کے دوسال کے بعدماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کیا کہ اپنے دور کایہ تاریخی مقام 8لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں اعلیٰ سطحی اور عام رہائشی مقامات کے ساتھ ساتھ مختلف سائز کے مقبرے بھی ہیں۔
ماہرین آثار قدیمہ اب تک اس جگہ پر سات بڑے مقبروں کا پتہ لگا چکے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق گینگ چھنگ گانگ نے بتایا کہ ان مقبروں سے بڑی تعداد میں سلیب ٹائلیں، نالی نما ٹائلیں، مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے، ہڈیوں کے اوزار اور کانسی کی کچھ چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔