• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں فائیو جی بیس سٹیشنوں کی تعداد 33 لاکھ 80 ہزار پہنچ گئیتازترین

January 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین  میں گزشتہ سال  فائیو جی کی جدت اور ترقی میں ٹھوس پیش رفت ہوئی اور فائیو جی بیس سٹیشنوں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 33 لاکھ 80 ہزار  تک پہنچ گئی۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے نائب وزیر شین گو بین نے کہا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال کے آخر تک ملک میں 10 ہزار سے زیادہ فائیو جی سے چلنے والے صنعتی انٹرنیٹ پراجیکٹس تھے اور کلیدی شعبوں جیسے ثقافتی سیاحت، طبی دیکھ بھال اور تعلیم میں بحالی  اور کھپت بڑھانے میں مدد کے لیے فائیوجی پائلٹ ایپلی کیشنز شروع کی گئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے آخر تک ملک کے فائیو جی موبائل فون صارفین کی تعداد 80 کروڑ 50 لاکھ  تک پہنچ گئی۔