بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی ریئل معیشت کی ڈیجیٹل اور ذہین تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے اپنے فائیو جی نیٹ ورک کی تعمیر میں مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق،ملک میں اکتوبرکے آخر تک تقریباً 32لاکھ 20ہزار فائیو جی بیس سٹیشن تعمیر ہو چکے تھے، جو اس کے تمام موبائل بیس سٹیشنز کا 28.1 فیصد ہیں۔
چین کی تین ٹیلی کام کمپنیاں چائنہ موبائل،چائنہ ٹیلی کام اور چائنہ یونی کام کے اکتوبر کے آخر تک فائیو جی استعمال کرنے والے مجموعی صارفین کی تعداد 75کروڑ40لاکھ تھی۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں توسیع ہوئی ہے اور اس شعبے میں فرموں کی مشترکہ کاروباری آمدنی تقریباً14کھرب یوآن(تقریباً 197 ارب 90کروڑ ڈالر) تھی، جو گزشتہ سال سے 6.9 فیصد زیادہ ہے۔