• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں فحش اورغیر قانونی ثقافتی مواد کے خلاف کریک ڈائون جاریتازترین

February 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں فحش اور غیر قانونی ثقافتی مواد کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ فحش اورغیر قانونی اشاعتی مواد کے خلاف کام کرنے والے قومی دفتر کے اعدادوشمار کے مطابق2022 کے دوران، ملک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایسے غیرقانونی مواد کی تیاری اور تقسیم سے متعلق 13ہزار سے زیادہ مقدمات کو نمٹاتے ہوئے 4ہزار سے زیادہ افراد کو سزائیں دی گئیں۔ دفتر کے مطابق  اس طرح کے غیر قانونی مواد پرمشتمل 1کروڑ80لاکھ سے زیادہ اشاعتی مواد ضبط کیا گیا۔ قومی دفتر کے مطابق، متعلقہ حکام نے آن لائن غیر قانونی معلومات کے پھیلا کو روکنے کے لیے بھی کافی کوششیں کی ہیں، خاص طور پر ویب سائٹس، ایپس اور دیگر آن لائن مواد پر توجہ مرکوز کی گئی جن کا مقصد بچوں کو نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنا ہے۔