• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں فیکٹری سرگرمیوں میں تیزرفتار توسیع سے مارکیٹ اعتمادمیں اضافہ ہوگیاتازترین

March 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں فیکٹری سرگرمیوں میں مزید تیزرفتار توسیع سے وسیع تر اقتصادی بحالی کی جانب مارکیٹ اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹرکے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) فروری میں 52.6 پر پہنچ گیا، جو جنوری میں 50.1 تھا۔ یہ اعداد و شمار اپریل 2012 کے بعد سب سے مستحکم ترین سطح پر ہیں۔ 50 سے اوپر ریڈنگ توسیع جب کہ 50 سے نیچے کمی کو ظاہر کرتی ہے۔این بی ایس کے سینئرشماریات دان ژا چھنگ ہی نے کہا کہ حکومتی ترقی کے حامی اقدامات اور کوویڈ-19 کے ختم ہوتے اثرات کی بدولت، فیکٹری پیداوار اور مارکیٹ سرگرمیاں گزشتہ ماہ تیز رفتاری سے معمول پر آگئیں، جو کہ اقتصادی صورتحال میں مسلسل بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔سروے میں شامل 21 میں سے 18صنعتوں میں مستحکم توسیع ہوئی۔ ژا نے خصوصا اہم صنعتوں بشمول آلات وہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور صارف مصنوعات کی پیداواری کارکردگی پر زور دیا۔اہم شعبوں کے اعدادوشمار کے حوالے سے پروڈکشن انڈیکس ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 6.9 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 56.7 ہو گیا، جو کہ تیز پیداوار کو ظاہر کرتا ہے، مارکیٹ طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے کیونکہ نئے آرڈرزکا  انڈیکس 3.2 فیصد پوائنٹس کے اضافے سے54.1 تک پہنچ گیا۔