بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین شی جن پھنگ نے پیر کو راکٹ فورس کے کمانڈر وانگ ہوبن اور اس کے سیاسی تعلیم اور تنظیمی سربراہ شوشی شینگ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے سرٹیفکیٹ آف آرڈر پیش کیے ہیں۔ صدر شی کے دستخط کے ساتھ سی ایم سی کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے پروموشن آرڈر کا اعلان کیا۔ سی ایم سی کے ایک اور وائس چیئرمین ہی ویی دونگ نے تقریب کی صدارت کی۔ صدرشی جن پھنگ نے افسران کو مبارکباد دی۔ بعد ازاں صدر اور دیگر رہنماؤں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ چینی فوج میں حاضر سروس افسروں کے لیے جنرل سب سے اعلی ترین عہدہ ہے۔