بیجنگ(شِنہوا) چین میں فوجی بیرکوں میں سائبرسیکورٹی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ہفتہ بھرجاری رہنے والی مہم اختتام پذیرہوگئی۔ مہم میں انٹرنیٹ کے صحیح استعمال کو فروغ دینے، قانون کے مطابق سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے اور فوج کے لیے صاف آن لائن ماحول کو فروغ دینے کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
فوجی یونٹس میں پورے ہفتے کے دوران مختلف آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کا اہتمام کیاگیا، جن میں سائبرسیکورٹی کے جامع انتظام سےمتعلق فورمز، ماہرین کے لیکچرز، کوئز، نیٹ ورک کی رازداری پر خصوصی تربیت، نچلی سطح پر قانونی آگاہی مہمات اور آن لائن سوال و جواب کے سیشن شامل تھے۔ متنوع سرگرمیوں کو سروس ممبران کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا، جنہوں نے کہا کہ انکے خیال میں سائبر سیکورٹی سے متعلق آگاہی سرگرمیوں میں فوجی بیرکوں میں سائبر سیکورٹی کے تحفظ پر بات کرنے سے ان کے فرض کے احساس کو تقویت ملی ہے۔