• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں فرن کی نئی قسم دریافتتازترین

July 17, 2024

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خوداختیار خطے میں فرن کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہےجسے چینی محققین نے سائر ٹومیم ایڈینوٹرائیشیم کا نام دیا ہے۔

گوانگشی انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز میڈیسن اینڈ فارماسیوٹیکل سائنس کے مطابق، محققین نے ہیچھی شہر کی کاونٹی ناندن میں ایک چٹان پر سائر ٹومیم ایڈینوٹرائیشیم کےتقریباً10 پودے دریافت کیے۔

پودوں کی درجہ بندی کے بین الاقوامی جریدے فائٹو کیز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دریافت ہونے والی فرن کی اس نئی قسم کا تعلق ڈرائے اوپٹیریڈاشیا کے خاندان اور اس سائر ٹومیم نسل سے، جس کی پودوں کی اونچائی 5 سے 15 سینٹی میٹر تک ہے۔

اس قسم کے پودوں کے پتوں کی منفرد شکل اسے سائر ٹومیم قسم کے دوسرے پودوں سے ممتاز کرتی ہے۔

اس کی نایاب ہونے،کم تعداد اورنازک ماحول کی وجہ سے  محققین نے بین الاقوامی یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی طرف سے مقررہ معیارات کی بنیاد پراس قسم کو انتہائی خطرے سے دوچار پودوں میں شمار کیا ہے۔