• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں فروری کے دوران فضائی آلودگی کم ہوگئیتازترین

March 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہروں میں رواں سال فروری کے دوران فضائی آلودگی کم ہوگئی۔

وزارت ماحولیات کے اعداد و شمارکے مطابق وزارت کے زیرنگرانی 339 شہروں میں فضائی آلودگی کی پیمائش کے اہم پیمانے پی ایم 2.5 کی  اوسط کثافت گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.2  فیصد کم ہو کر 45 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر رہ گئی۔

پی ایم 10 کی اوسط کثافت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.6 فیصد کم ہو کر 64 مائیکروگرام فی مکعب میٹرپر آگئی جبکہ  سلفر ڈائی آکسائیڈ کا تناسب 10 فیصد کمی سے 9 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر رہ گیا۔

وزارت کے زیر نگرانی 168 اہم  شہروں میں جنوب مغربی شی ژانگ خود اختیار علاقے کا دارالحکومت لہاسا گزشتہ ماہ ہوا کے اچھے معیار کے لحاظ سے سرفہرست رہا۔ اس کے بعد جنوبی صوبے ہائی نان میں ہائیکو اور جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کا شہر ہوئی ژو دوسرے اور تیسرے نمبر پررہے۔