• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں غیر ملکی شہریوں کے داخلے کو آسان بنانے کےاقدامات پرعملدرآمد شروعتازترین

January 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں کاروبار، تعلیم اور سیاحت کے لیے غیر ملکی شہریوں کے داخلے کو آسان بنانے کے اقدامات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کے مطابق جمعرات سے نافذ ہونے والے نئے اقدامات میں پورٹ ویزا کی درخواست کی شرائط میں نرمی اورتجارتی تعاون، تبادلوں، سرمایہ کاری، کاروبار، رشتہ داروں سے ملاقات اور ذاتی معاملات کے طور پر غیر سفارتی اور غیر سرکاری مقاصد کے لیے چین آنے یا رہنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے مقامی امیگریشن محکموں سے ویزا میں توسیع، تبدیلی اور اجراء کی خدمات تک رسائی شامل ہے۔ غیر ملکی شہری بیجنگ، شنگھائی، ہانگژو، شیامین اور گوانگژو سمیت  دیگر شہروں کے نو بڑے ہوائی اڈوں پر سرحدی جانچ کے طریقہ کار سے گزرے بغیر 24 گھنٹے براہ راست ٹرانزٹ سہولت حاصل کرسکیں گے۔

این آئی اے کے مطابق اس کے علاوہ ضرورت مند غیر ملکیوں کے لیے ملٹی پل انٹری ویزا دستیاب ہوگا اور چین میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے ویزا دستاویزات کے لیے درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنایاگیا ہے۔