• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں غیر ملکی سرکاری دستاویزات کے لیے قانونی حیثیت کی لازمی شرط ختمتازترین

November 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نےغیر ملکی سرکاری دستاویزات کے لیے قانونی حیثیت کی لازمی شرط  کے خاتمے کا کنونشن نافذ کردیا ، جس سے  چین اور معاہدہ کرنے والےدیگر  فریقین کو بہت بڑا ادارہ جاتی فائدہ پہنچے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین میں مختلف ایجنسیوں نے متعلقہ ملکی قوانین اور ضوابط پر نظرثانی، کنونشن کے ذریعے طے شدہ اپوسٹیل سرٹیفکیٹس کے اجراء کے نظام میں بہتری اور 8مارچ کو چین کے کنونشن میں شمولیت کے بعد تصدیقی طریقہ کار کے تعین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اب کنونشن پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، وزارت خارجہ اور متعلقہ مقامی خارجہ امور کے دفاتر نے آج صبح پہلے اپوسٹیل سرٹیفکیٹس کے اجراء سے متعلق تقریبات  میں کنونشن کے چین میں نافذ العمل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ۔

ترجمان نے کہا کہ آج سے، چین اور دیگر معاہدہ کرنے والے ممالک کے درمیان استعمال کے لیے بھیجی گئی سرکاری دستاویزات کے لیے صرف ان ممالک کی طرف سے جاری کردہ اپوسٹیل سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی اب قونصلر تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔