• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے منافع میں جنوری تا فروری 31.2 فیصد اضافہتازترین

April 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم کمپنیوں سمیت چین کے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے علاقوں کے سرمایہ کاروں کے منافع میں 2024 کے ابتدائی 2 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت 31.2 فیصد اضافہ ہوا ۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق چین کی صنعتی معیشت نے عمومی طور پر ترقی کی ہے اور 2024 کے ابتدائی 2 ماہ میں بڑی، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے منافع میں بالترتیب 8 فیصد، 6 فیصد اور 18.9 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق سروے میں شامل صنعتی اداروں کی کاروباری آمدن میں اس مدت کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافہ ہوا جو پورے 2023 کی شرح نموکی نسبت 3.4 فیصد زائد ہے جس سے صنعتی معیشت میں بحالی کی نشاندہی ہوتی ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے محکمہ صنعتی اعدادوشمار کے چیف شماریات دان وانگ شین نے رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چین میں صنعتی پیداوار میں مثبت بحالی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ناکافی مؤثر طلب اور کاروباری نفع جیسے چیلنجز کے لئے موجودہ عالمی صورتحال "پیچیدہ اور شدید" ہے۔ یہ اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ صنعتی معیشت کی بحالی کی رفتار کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔