• The Dalles, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم نئی فرموں کی تعداد میں اضافے کا رجحان جاریتازترین

May 25, 2024

بیجنگ( شِنہوا) چین میں  غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والے کاروباری اداروں کی تعداد میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے  مقابلے میں  19.2 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق  جنوری سے اپریل کے دوران ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) سے کل 16ہزار805  کاروباری ادارے قائم ہوئے۔

وزارت کے مطابق،اصل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.9 فیصد کمی کے ساتھ 360ارب20کروڑ یوآن ( تقریباً50ارب66کروڑڈالر) رہا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ براہ راست غیر ملکی  سرمایہ کاری  میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی بنیادی طور پر  ہائی بیس ایفیکٹ کی وجہ سے ہے اور یہ کہ  غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والے کاروباری اداروں کی تعداد میں اضافہ  اس بات کا اشارہ ہے کہ ان کمپنیوں  کی جانب  سے اپنے منصوبوں پر تعمیراتی کام کے آغاز  کے بعد مستقبل میں  مزید سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزارت نے کہا کہ ملک کی اقتصادی بحالی اور طویل مدتی مثبت آوٹ لک کے بنیادی رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے چینی مارکیٹ کی کشش مسلسل مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

مخصوص شعبوں  کے حوالے سے  اس عرصے کے دوران مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تقریبا 103ارب70کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جو کل ایف ڈی آئی کا 28.8 فیصد ہے۔ خاص طور پر، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ  میں 45ارب73کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری  کی گئی  اور مجموعی  ایف ڈی آئی میں اس شعبے کا حصہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.7 فیصد پوائنٹس اضافے  سے 12.7 فیصد ہو گیا۔