• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم نئی کمپنیوں میں زبردست اضافہتازترین

March 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چین میں رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران  گزشتہ سال کے مقابلے میں  34.9 فیصداضافے کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری سے  تقریباً7ہزار160 نئی فرمیں  قائم کی گئیں۔

وزارت تجارت کے  ایک عہدیدار نے بتایا کہ 34.9 فیصد کا یہ مضبوط اضافہ تقریبا پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اب بھی چینی مارکیٹ کے ترقی کے مواقع کے  حوالے سے پر امید ہیں۔

چینی مین لینڈ میں اس  مدت کے دوران  حقیقی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کا حجم 215ارب9کروڑیوآن (30ارب 29کروڑ ڈالر) رہا  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.9 فیصد کم ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ  پہلے دو ماہ میں ایف ڈی آئی میں کمی کے باوجود، یہ اب بھی تقریبا ایک دہائی میں تیسری بلند ترین سطح ہے۔

ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پہلے دوماہ میں ہونے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال سے 10.1  فیصد بڑھ کر28ارب27کروڑیوآن تک پہنچ گئی۔

فرانس، اسپین اور آسٹریلیا سے ایف ڈی آئی میں بالترتیب 585.8 فیصد، 399.3 فیصد اور 144.5 فیصد اضافہ ہوا۔