بیجنگ(شِنہوا) چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والی نئی کمپنیوں کی تعداد رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 12ہزار تک پہنچ گئی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.7 فیصد زیادہ ہیں۔
نائب وزیر تجارت گوتِنگ تِنگ نے جمعہ کوبیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کی نوعیت کے لحاظ سے، ملک کے ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ شعبے میں پہلی سہ ماہی میں ایف ڈی آئی کی شرح 12.5 فیصد رہی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔خدمات کے شعبوں میں بھی ایف ڈی آئی میں تیزرفتار ترقی ہوئی ۔گو نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں حقیقی ایف ڈی آئی کا حجم 301ارب 67کروڑیوآن(تقریباً 42 ارب 46 کروڑڈالر) کی بلند سطح پر رہی۔