بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ نے غیر ملکیوں کو چین میں ادائیگیوں میں آسانی کے لئے ٹھوس اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر پان گونگ شینگ نے ادائیگی خدمات میں بہتری سے متعلق ایک کانفرنس میں مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج کے لئے جامع اور مربوط اقدامات پر زور دیا۔
آنٹ گروپ کی ایپلیکیشن علی پے چین میں ادائیگوں کی اہم ایپس میں ایک ہے جس نے چین میں غیر ملکیوں کو ایپ کے بین الاقوامی ورژن کے ذریعے اپنے بیرون ملک کے بینک کارڈزکے ذریعے ادائیگی کی اجازت دیدی ہے جس کے لئے اس کے معروف ہوم ای والٹ میں کیو آر کوڈ اسکین کیا جاسکتا ہے۔
اگلے مرحلے میں آنٹ گروپ چین کے بڑے شہروں میں سب وے اور بسوں میں سفر کے لئے ‘‘علی پے‘‘ کا استعمال کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کو درپیش مسائل کے حل پر کام کرے گا۔
چینی بینک بیرون ملک بینک کارڈز کی قبولیت کو بڑھانے اور ملک میں نقد استعمال آسان بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔