بیجنگ (شِنہوا) چین کے مالیاتی نگران اداروں نے ہاؤسنگ کریڈٹ پالیسیز کو ایڈجسٹ اور بہتر بنا نے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ اور نیشنل ایڈمنسٹریشن آف فنانشل ریگولیشن کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق فرسٹ ہوم کی خریداری کے لیے موجودہ مورٹگیجزکی شرح سود میں کمی کی جائے گی۔
25ستمبر سے شروع ہونے والے پہلے گھر کی خریداری کے لئے موجودہ مورٹگیجزکے قرض دار معاہدے کی شرح میں تبدیلی یا نئے مورٹگیجز کے تبادلے کے لئے درخواست دے کر اپنی شرح سود کو کم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
توقع ہے کہ اس اقدام سے مو رٹگیجزقرض لینے والوں کے لئے سود کے اخراجات میں کمی آئے گی اور کھپت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
دونوں مالیاتی نگران اداروں نے کہا ہے کہ بینکنگ شعبے کو پیشگی قرضوں کی ادائیگی میں بھی آسانی مل سکتی ہےجس سے ان کی سود کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینکس اور مورٹگیجزقرض لینے والوں کی مارکیٹ پر مبنی اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے مطابق آزادانہ طور پر بات چیت کرنے میں رہنمائی کی جائے گی تاکہ موجودہ ہاؤسنگ قرضوں کی شرح سود کو منظم انداز میں کم کیا جاسکے اور مارکیٹ مسابقت کے آرڈر کو برقرار رکھا جاسکے۔