بیجنگ(شِنہوا) چین میں جرائم کی تعداد کم ہوگئی ہے اور2023 میں پولیس کی جانب سے اندراج کردہ مقدمات 2019 کے مقابلے میں 12.9 فیصدکم رہے۔
وزارت پبلک سیکورٹی (ایم پی ایس)کی جانب سے پیرکو ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں پولیس کی جانب سے نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد2019 کے مقابلے میں گزشتہ سال 9.7 فیصد کم تھی۔
وزارت کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران، پولیس نے 5ہزار200 سے زیادہ جرائم پیشہ گروہوں کاخاتمہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ 1ہزار600 سے زائد مفرور افراد کو گرفتار کیا، جس سے منظم جرائم سے نمٹنے اور مقامی غنڈہ عناصرکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مہم میں پیش رفت ہوئی۔