• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں گزشتہ سال ثقافتی، سیاحتی صنعتوں میں مضبوط بحالی و بھرپور ترقی ریکارڈ کی گئی: وزیرثقافت و سیاحتتازترین

March 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیرثقافت اور سیاحت سُن یی لی نے کہا ہے کہ  سال 2023 کے دوران ملک میں  ثقافت اور سیاحت کی صنعتوں  میں مضبوط بحالی اور زبردست ترقی دیکھی گئی ہے۔

سُن یی لی نے چین کے سالانہ قومی  مقننہ کے اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "سیاحت کے شعبے کے فروغ نے ملکی سطح پر طلب، روزگارکے مواقع، مارکیٹ کو متحرک کرنے اور اعتماد سازی کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ موسمِ سرما کے دوران چین کے شمال مشرقی علاقوں میں برفباری کے دوران سیاحت کو عروج حاصل ہوا ہے۔ صرف صوبہ ہیلونگ جیانگ میں  گزشتہ سال نومبر سے فروری تک سیاحوں کی تعداد 12کروڑ تک پہنچ گئی، جس سے  سیاحت کے  شعبہ میں 170 ارب یوآن (تقریباً 23.95 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی پورے ملک میں سیاحت کے  شعبہ میں ترقی دیکھی گئی ۔2023 میں ملکی سطح پر تقریباً 4.9 ارب سیاحوں نے سفری دورے کیے جبکہ سیاحت کے شعبہ میں کل اخراجات 50کھرب یوآن کے قریب پہنچ گئے ۔

گزشتہ سال پرفارمنگ آرٹس کی مارکیٹ کو بھی عروج حاصل رہا۔ تقریباً 4 لاکھ 40ہزار کمرشل آف لائن شوز کا انعقاد کیا گیا جس سے 50 ارب یوآن سے زیادہ کی آمدن ہوئی۔

چینی وزیرنے کہا کہ آن لائن کارکردگی کی سرگرمیوں کو بھی زیادہ مقبولیت حاصل رہی جس کی مد میں آمدن تقریباً 200 ارب یوآن اور شرکاء کی تعداد 77  کروڑسے تجاوز کر گئی۔