بیجنگ (شِنہوا) چین میں حب الوطنی کی تعلیم کے منظورشدہ نیا قانون یکم جنوری2024 سے نافذ العمل ہوگیا،حب الوطنی کی تعلیم بہتر ترقی کو یقینی بنائے گی۔
قانون سازی کے مطابق حب الوطنی کی تعلیم میں نظریہ وسیاست، تاریخ وثقافت، قومی علامتیں، مادر وطن کی خوبصورتی، آئین وقانون، قومی و نسلی یکجہتی، قومی سلامتی و دفاع اور ہیروز اور رول ماڈل کے کارناموں جیسے شعبوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ حب الوطنی کی تعلیم کا مقصد تمام شہریوں کے لیے ہونا چاہیے، اس قانون کے ذریعے اسکولوں اور گھروں میں نوجوانوں اور بچوں کے لیے حب الوطنی کی تعلیم کو اجاگرکیا گیا ہے۔