• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں حیاتیاتی افزائش کے صنعتی استعمال میں مسلسل اضافہتازترین

August 24, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حیاتیاتی افزائش کے صنعتی استعمال میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

وزارت برائے زراعت ودیہی امورنے  جمعرات کو سوال و جواب کی ایک نشست میں کہا کہ  ملک میں جینز مائننگ، جینیاتی تبدیلی، مختلف قسم کی افزائش کے ساتھ ساتھ حفاظتی تشخیص اور منیجمنٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ جینیاتی لحاظ سے  تبدیل شدہ کئی اقسام کو ان کے محفوظ اورموثر ہونے کے مکمل جائزہ کی بنیاد پر، قانون کے مطابق حفاظتی سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں۔ملک میں 2021 میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مکئی اور سویابین کے صنعتی استعمال پر کے پائلٹ پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا تھا اور رواں سال صوبائی سطح کے پانچ علاقوں کی 20 کاؤنٹیز تک اس پائلٹ اسکیم کو توسیع دی گئی۔ شمال مغربی صوبے گانسو میں بھی بیج کی پیداوار کا پروگرام شروع کیاگیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ جینیاتی طورپرتبدیل شدہ فصلوں میں جڑی بوٹیوں کے زہر کو برداشت کرنے اور کیڑوں کے خلاف مزاحم دونوں نمایاں خصوصیات ہیں اور ان کی پیداوار میں 5.6 سے 11.6 فیصد اضافہ ممکن ہے۔