بیجنگ(شِنہوا) چین نے وسیع تر اورایک بہترڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے ایک عملی منصوبے کا اجرا کیا ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیورو اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس پلان کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور حقیقی معیشت کے انضمام میں سہولت فراہم کرنا اور ڈیجیٹل ذرائع سے غیر متوازن اور ناقص ترقی کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ 2025 تک، ڈیجیٹل اکانومی کی ترقی کے ذریعے خطوں ، شہری و دیہی علاقوں، آبادی کے مختلف گروپوں کے ساتھ ساتھ بنیادی عوامی خدمات میں فرق کو ختم کرنے میں مثبت پیش رفت کی جائے گی۔ 2030 تک، ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے حوالے سے خاطر خواہ ترقی کی جائے گی، جس میں مشرقی اور مغربی خطوں کے درمیان تعاون کے جدید طریقے کو ملک بھر میں اپنایا اور فروغ دیا جائے گا۔