نانجنگ(شِنہوا) چین میں ڈیجیٹل ورکشاپس اور سمارٹ فیکٹریوں کی تعداد 10ہزار سے زیادہ اور وہ دنیا کی سب سے بڑی ذہین مینوفیکچرنگ ایپلی کیشن مارکیٹ بن گئی ہے۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شن گوبن نے مشرقی صوبے جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں بدھ سے جمعہ تک منعقدہ عالمی ذہین مینوفیکچرنگ کانفرنس 2023 میں اپنے خطاب کے دوران اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ذہین مینوفیکچرنگ تیزی سےایک کلیدی قوت بن گئی ہے جو صنعتی نظام کی اصلاح اور مینوفیکچرنگ موڈ کی تبدیلی کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صرف 2022 میں، چین میں ذہین مینوفیکچرنگ آلات، صنعتی سافٹ ویئر، اور سسٹم سلوشنز جیسی معاون صنعتوں کی کل مالیت 40 کھرب یوآن (تقریبا 559 ارب ڈالر)سے تجاوز کر گئی تھی ، اور 5جی ٹیکنالوجیز کا اطلاق ملک بھر میں تقریبا 2ہزار فیکٹریوں میں کیا گیا ہے۔
جیانگ سو کی صوبائی حکومت، وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مشترکہ میزبانی میں، ہونے والی اس سال کی کانفرنس کا موضوع ذہین، ڈیجیٹل، اور منسلک تبدیلی اور ڈیجیٹل حقیقی معیشت کا انضمام اور اختراع ہے۔