بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ سال جنوری سے نومبرتک ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے الزام میں 42ہزار لوگوں کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے ایک عہدیدار ژانگ شیاوجن نے گزشتہ روز بتایا کہ یہ تعداد 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 63.5 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری سے نومبر2023تک 1لاکھ 29ہزار سے زیادہ افراد کے خلاف انفارمیشن نیٹ ورک سے متعلقہ مجرمانہ سرگرمیوں میں مدد کرنے پر مقدمہ چلایا گیا، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.2 فیصد زیادہ ہے۔
ژانگ نے کہا کہ مقدمات میں یہ اضافہ ملک کے سرکاری اداروں کی طرف سے اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا نتیجہ ہے۔