بیجنگ(شِنہوا) چین میں 27 اپریل سے 4 مئی تک یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ریلوےمسافروں کے تقریباً 12 کروڑ سفری دورے متوقع ہیں۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے جمعرات کو کہا کہ اس مدت کے دوران سفری دوروں میں 2019 کی سطح سے 20 فیصد کے اضافے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 اپریل کو پانچ روزہ تعطیل کے پہلے دن مسافروں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے جس میں 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد مسافروں کے سفر کا ریکارڈ موجود ہے۔ ریاستی کونسل و چین کی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال یوم مئی کی چھٹی 29 اپریل سے 3 مئی تک پانچ دن ہوگی۔