بیجنگ (شِنہوا) چین میں یوم مئی کی چھٹیوں کے سفری رش کے دوران ریلوے مسافروں کی آمد میں اضافہ ہوا۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کےمطابق 27 اپریل سے 4 مئی تک، ملک بھر میں ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد13کروڑ30لاکھ رہی جو 2019 میں یوم مئی کی چھٹیوں کے سفری رش کے مقابلے میں2کروڑ79لاکھ 40ہزار زیادہ ہیں۔
29 اپریل کو ریلوے کے یومیہ سفری دوروں کی تعداد 1کروڑ96لاکھ 60ہزار تک پہنچ گئی، جو ایک دن میں مسافروں کی آمدورفت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔
لوگوں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، ریلوے نے اپنی نقل و حمل کی صلاحیت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا ہے جبکہ مسافروں کو بہترسفری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سروس کے معیار کو بہتر بنایا گیا۔