بیجنگ (شِنہوا) چین میں آئندہ یوم مئی کی چھٹیوں کے دوران فضائی مسافروں کی تعداد90 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
چین کی شہری ہوابازی کی انتظامیہ کے مطابق فلائٹ بکنگ پہلے ہی 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ عام طور پر 2019 میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران رجسٹرڈ سطح پر لوٹ آئی ہے۔
مسافروں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز اس عرصے کے دوران 3 ہزار 500 بین الاقوامی پروازیں چلائیں گی جو 2019 کی سطح کا تقریباً 30 فیصد ہے۔
اندرون ملک پروازیں65 ہزارتک پہنچ جائیں گی جس میں1 کروڑ20 لاکھ سے زیادہ نشستیں ہوں گی جو 2019 میں یوم مئی کی تعطیل سے زیادہ گنجائش ہے۔