• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے پہلے دن ریلوے کے ریکارڈ سفری دورےتازترین

May 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) یوم مئی کی پانچ روزہ تعطیل کے پہلے دن چین میں ریلوے مسافروں کے سفری دورے 2 کروڑ 69 لاکھ سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے کہا کہ جمعرات کو 1 کروڑ 70 لاکھ ریلوے مسافروں کے سفری دورے متوقع ہیں جن کے لیے 1 ہزار 94اضافی مسافر ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

چائنہ ریلوے کے مطابق ملک کے ریلوے نیٹ ورک سے 29 اپریل سے 6 مئی تک آٹھ روزہ یوم مئی چھٹیوں کے سفری رش کے دوران 14 کروڑ 40 لاکھ  مسافروں کے سفری دوروں کی توقع ہے۔

اس مدت کے دوران روزانہ اوسطاً 12 ہزار مسافر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں جو معمول کے دنوں کے مقابلے میں چلنے والی ٹرینوں سے تعداد میں تقریباً 1 ہزار 800 زیادہ ہیں۔

اس سال یوم مئی کی تعطیلات یکم مئی سے 5 مئی تک جاری ہے۔