بیجنگ(شِنہوا)چین نے یورپی یونین،امریکہ، چین کے تائیوان خطے اور جاپان سے درآمد شدہ پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر کے بارے میں اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے یہ فیصلہ ملک کے اینٹی ڈمپنگ ریگولیشن کے مطابق چھ چینی کمپنیوں کے فراہم کردہ مواد کا جائزہ لینے کے بعد کیا جنہوں نے گزشتہ ماہ مقامی صنعت کی جانب سے تحقیقات کے لیے درخواست دی تھی۔
اینٹی ڈمپنگ تحقیقات میں اس پولیفارملڈہائڈ کوپولیمر کو دیکھا جائیگا جسے عام طور پر مختصراً پی او ایم کوپولیمر کہا جاتا ہے جو ان ممالک اور خطوں سے یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک درآمد کیا گیا ہے۔
یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2023 تک چینی پی او ایم کوپولیمر صنعت کو پہنچنے والے نقصان کی بھی تحقیقات کی جائینگی۔
وزارت تجارت نے دلچسپی رکھنے والے فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحقیقات میں حصہ لینے کے لیے 20 دنوں کے اندر اندراج کریں۔
توقع ہے تحقیقات 19 مئی 2025 سے پہلے مکمل ہو جائیں گی تاہم ان میں خاص حالات میں نصف سال تک توسیع کی جا سکتی ہے۔