بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2ہزار495 جغرافیائی انڈیکیشن(جی آئی) مصنوعات کی منظوری دی گئی ہے اور اکتوبر کے آخر تک 7ہزار13 جی آئی ٹریڈ مارکس کی رجسٹریشن کی گئی۔
جی آئی سائن کا استعمال کسی پروڈکٹ کی مخصوص جغرافیائی اصلیت کو ظاہر کرنے اور اس ماخذ کی وجہ سے اس کی خصوصیات یا ساکھ کی شناخت کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ حقوق املاک دانش کی ایک اہم قسم اور معیار کی ضمانت ہے۔
چین میں 2018 سے جی آئی کے استعمال کے لیے مختلف اقدامات اٹھاتے ہوئے جی آئی تحفظ کو فروغ دیا جارہا ہے۔ نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے عہدیدارژانگ ژی چھینگ نے بدھ کو ایک پریس بریفنگ میں بتایاکہ 2021 میں، جی آئی استعمال کرنے والے چینی کاروباری اداروں کی کل پیداواری مالیت 703 ارب یوآن (تقریباً 98 ارب 30 کروڑ ڈالر) سے تجاوز کر گئی تھی۔ژانگ نے بتایا کہ غیر ملکی جی آئی تحفظ میں بین الاقوامی تعاون، بشمول گزشتہ سال نافذ ہونے والے جی آئیزکے تحفظ سے متعلق چین-یورپی یونین معاہدہ نے دونوں اطراف کے صارفین کو غیر معیاری یا جعلی اشیاء ملنے کے خوف کے بغیر مستند خصوصیات کی حامل چائے اور زرعی مصنوعات جیسے اشیا خریدنے کا موقع ملا ہے۔