یی چھون(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر یی چھون میں دائی لنگ فاریسٹری بیورو جنگلات کے انتظامی امور کو بہترطور پر انجام دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لارہا ہے۔ڈرونز کے استعمال سے جنگلات کے انٹیلی جینٹ اورخودکارنگرانی کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے تباہی کے خطرات میں بڑی حد تک کمی اورنگرانی کی کارکردگی کو بہتر بنایایا گیا ہے۔




