• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں جنوری اور فروری کے دوران غیرملکیوں کے سفری دوروں کی تعداد تقریباً30 لاکھ تک پہنچ گئیتازترین

March 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) رواں سال کے پہلے دو ماہ  کے دوران چین میں آنے اور واپس جانے والے غیرملکیوں کے سفری  دوروں کی تعداد29 لاکھ  50ہزار ریکارڈ کی گئی۔

وزارت ثقافت وسیاحت کے عہدیدار شی ژی یی نے گزشتہ روز  ایک پریس کانفرنس میں  امیگریشن کے قومی ادارے کے ڈیٹاکے حوالے سے بتایا کہ  یہ اعدادوشمار گزشتہ مدت کے مقابلے میں  2.3 گنا زیادہ اور کوویڈ کی وبا سے پہلے کی سطح کے 41.5 فیصد تک بحالی کی نشاندہی کرتے  ہیں۔

عہدیدار کے مطابق غیرملکیوں کے سفری دوروں میں یہ اضافہ  جزوی طور پر ویزہ فری انٹری پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے،جس میں چین نے حال ہی میں فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین، ملائیشیا اور سنگاپور سمیت دیگر  ممالک کے لیے توسیع کی جس سے بہار تہوار کے دوران ان ممالک کے سیاحوں کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عہدیدار نے  بتایا کہ  مستقبل کے لیے بھی چین ثقافت اور سیاحت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرے گا، خاص طور پر سیاحتی مقامات، ثقافتی  فن کے مظاہرے کے مقامات اور ہوٹلز پر ادائیگی کے عمل کو مزید آسان  بنایا جائے گا۔