بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے پہلے دوماہ میں17کروڑ20لاکھ سمارٹ فونز تیار کیے گئے، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں31.3 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق سمارٹ فون تیار کرنے والی ملکی کمپنیاں مسلسل نئے ماڈلز تیار کررہی ہیں، جو جدت کے حصول میں اس صنعت کی کوششوں کوظاہر کرتا ہے۔
وزارت نے مواصلاتی آلات، سمارٹ ہارڈویئر اور لیتھیم آئن بیٹریوں جیسے اہم شعبوں میں پیشرفت کو تیزکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2024 میں 5جی موبائل فون کی ترسیل کو ملک کی مجموعی موبائل فون مارکیٹ کا 85 فیصد سے زیادہ بنانے کی کوشش کرے گی۔