• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں جنوری کے دوران ایف ڈی آئی کا حجم 112ارب یوآن سے تجاوز کرگیاتازترین

February 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی  مین لینڈ میں جنوری کے دوران حقیقی استعمال میں لائی جانے والی  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی )  کا حجم 112ارب 71 کروڑ یوآن(تقریبا15ارب86 کروڑ ڈالر) رہا جو گزشتہ سال سے11.7 فیصد کم اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں20.4 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت  تجارت نے گزشتہ روز بتایا کہ گزشتہ ماہ، ملک بھر میں 4ہزار588 نئی غیر ملکی سرمایہ کاری فرمیں قائم کی گئیں، جو  گزشتہ سال سے74.4 فیصد زیادہ ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار چین میں آنے کے لیے پرجوش ہیں اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اب بھی چینی مارکیٹ کے ترقی کے مواقع کے  حوالے سے پر امید ہیں۔

جنوری میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ایف ڈی آئی گزشتہ سال کے مقابلے میں 40.6 فیصد  زیادہ رہی۔

وزارت تجارت نے کہا کہ فرانس سے ایف ڈی آئی میں 25 گنا، سویڈن سے 11 گنا اضافہ  ہوا اور جرمنی، آسٹریلیا اور سنگاپور سے ایف ڈی آئی میں بالترتیب 211.8 فیصد، 186.1 فیصد اور 77.1 فیصد اضافہ ہوا۔