بیجنگ (شِنہوا)چین میں جنوری 2024 میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد گزشتہ سال سے47.9 فیصد بڑھ کر تقریباً24لاکھ 40ہزاریونٹ تک پہنچ گئی۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے بدھ کوجاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں گاڑیوں کی پیداوارجنوری میں گزشتہ سال سے 51.2 فیصد اضافے سے24لاکھ 10ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، خاص طور پر، مسافر کاروں کی پیداوار اور فروخت20لاکھ80ہزار یونٹ اور21لاکھ 20ہزار یونٹس رہی، جو گزشتہ سال سے بالترتیب 49.1 فیصد اور 44 فیصد زیادہ ہے۔
کمرشل گاڑیوں کی پیداوارگزشتہ سال سے 66.2 فیصد بڑھ کر3لاکھ 27ہزاریونٹس جبکہ فروخت گزشتہ سال سے79.6 فیصد اضافے سے3لاکھ 24ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔