بیجنگ(شِنہوا)چین کی آٹوموبائل برآمدات میں اس سال کے پہلے چار مہینوں میں مضبوط ترقی کارجحان برقرارہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کےمطابق اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر13 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89.2 فیصد زیادہ ہیں۔
مسافر گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں110 فیصد اضافے کے ساتھ 11 لاکھ 40 ہزاریونٹس تک پہنچ گئیں جبکہ کمرشل گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.5 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 28 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔
اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے اپریل کے عرصے میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی برآمدات بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 170 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 48 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔