• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں جنوری تا اپریل قدرتی گیس کی کھپت میں 11.9 فیصد اضافہتازترین

June 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ماحول دوست ترقی کی کوششوں کی بدولت 2024 کے ابتدائی 4 ماہ میں قدرتی گیس کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے مطابق اس مدت میں 143.73 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس استعمال کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 11.9 فیصد زائد ہے۔

صرف اپریل میں 35.46 ارب مکعب میٹر گیس استعمال کی گئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 11.8 فیصد زائد ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق چین میں جنوری سے اپریل کے دوران 83 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کی پیداوار ہوئی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے۔

چین نے اسی عرصے میں 4 کروڑ 30 لاکھ ٹن قدرتی گیس درآمد بھی کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 20.7 فیصد زائد ہے۔