بیجنگ (شِنہوا) چین میں روزگار کی سطح مستحکم رہی ہے اور 2023 کے پہلے دو ماہ میں اوسط سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.6 فیصد رہی۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس )کی جانب سے بدھ کوجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف فروری میں، سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.6 فیصد تھی، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ ہے ۔
موسمی عوامل کو فروری کے اعداد و شمار میں معمولی اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے این بی ایس کے ترجمان فو لنگھوئی نے کہا کہ روزگار کے لیے حالات سازگار ہیں اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس بنیادیں موجودہیں۔
انہوں نے مجموعی اقتصادی بہتری اور رابطے پر مبنی خدمات کی تیزی سے بحالی کے عوامل کا حوالہ دیا جو روزگار کی منڈی کو وسعت دیں گے۔
فو کے مطابق چین پالیسی سپورٹ کو بھی اپ گریڈ کرے گا، جیسا کہ ملک نے اپنی حکومتی امور کی رپورٹ میں 2023 میں تقریباً 1کروڑ20 لاکھ نئی شہری ملازمتیں پیدا کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو گزشتہ سال کے لیے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ہے ۔