بیجنگ(شِنہوا)چین میں جنو ری تا جولائی کے عرصے کے دوران روزگار کی مارکیٹ مستحکم رہی جبکہ شہروں میں بیروزگاری کی شر ح میں گزشتہ سال کی نسبت کمی ہوئی۔
قومی شماریات بیورو (این بی ایس) کے مطابق اس سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران شہروں میں بیروزگاری کی شرح 5.1 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔
صرف جولائی میں بیروزگاری کی شرح5.2 تھی جو جون کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے لیکن گزشتہ سال کی 5.3 فیصد کی شرح سے کم ہے۔
اس سال چینی حکومت نے ملازمتوں کی مستحکم مارکیٹ کو یقینی بنانے کی کوششوں کو تیز کیا ہے،روزگار کیلئے سازگار پالیسوں کے اقدامات کو نافذ کیا جا رہا ہے،ملازمتوں کی تلاش کی خدمات کو بڑھایا گیا ہے اور کالج گریجویٹ اور مہاجر مزدورں جسے اہم گروپس کی مدد کی ہے۔
این بی ایس کے ترجمان لیو آئی ہوا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیشت کی ترقی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیاری پیداواری قوتیں نئے شعبے اور ملازمت کے مواقع پیدا کررہی ہیں اسلئے اس سے روزگار کی صورتحال میں استحکام جاری رہے گا۔