• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں جنرل موٹرز کی فروخت میں 25 فیصد کمیتازترین

April 07, 2023

شکاگو (شِنہوا) جنرل موٹرز کمپنی (جی ایم) اور اس کے چین میں مشترکہ منصوبوں نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 4 لاکھ 62 ہزار گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد کم ہیں۔

پہلی سہ ماہی میں جی ایم کے تمام برانڈز نے فروخت میں کمی کا اندراج کرایا۔ بوئیک برانڈ کی فروخت 35 فیصد کم ہوئی جبکہ شیورلٹ کو 34 فیصد، کیڈیلک کو 32 فیصد، وولنگ کو 13 فیصد اور باؤجون کو 87 فیصد کم فروخت کا سامنا رہا۔

امریکی گاڑی ساز نے فروخت میں کمی کی وجہ گاڑیوں کی فروخت پر ٹیکس میں کٹوتی اور برقی گاڑیوں پر سبسڈی ختم کرنے کو قرار دیا۔

اس کے باوجود یہ رواں سال چین میں 20 نئے اور تازہ ترین ماڈلز مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں سے ایک تہائی گاڑیاں برقی ہوں گی۔

اس سے قبل جی ایم نے گزشتہ سال پہلی سہ ماہی کی نسبت  امریکی فروخت میں 17.6 فیصد اضافے کی اطلاع دی تھی۔